Poet : Allama Iqbal
شاعرعلامہ اقبال
صوفی کی طریقت میں فقط مستی احوالملا کی شریعت میں فقط مستی گفتار
شاعر کی نوا مردہ و افسردہ و بے ذوقافکار میں سرمست، نہ خوابیدہ نہ بیدار
وہ مرد مجاہد نظر آتا نہیں مجھ کوہو جس کے رگ و پے میں فقط مستی کردار